روشن دان

قسم کلام: اسم ظرف مکاں

معنی

١ - وہ موکھا جو مکان میں روشنی اور ہوا اندر آنے اور خراب ہوا باہر نکلنے کے لیے (عموماً چھت کے قریب دیوار میں) بنایا جاتا ہے، فراغ روزن۔ "البتہ مچھلی دیوار میں روشن دان ضرور تھا اس سے ہوا اور روشنی تو کیا آتی، صرف یہ اندازہ ہو جاتا کہ دن ہے یا رات۔"      ( ١٩٨٤ء، کیمیا گر، ٨٧ )

اشتقاق

فارسی سے ماخوذ اسم صفت 'روشن' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ لاحقہ ظرفیت 'دان' ملانے سے مرکب کیا گیا ہے۔ اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٢ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر